’ہماری پولیس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے‘، پولیس اہلکاروں کے سامنے بچے کی دلچسپ دعا وائرل

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔

دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’شکر ہے بچہ بچ گیا‘۔

ماریہ بلوچ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پولیس کو بھی پتہ ہے وہ کتنی رشوت خور ہے۔

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اس دعا کے بعد پولیس اہلکاروں نے آمین نہیں کہا بلکہ دعا ہی چھوڑ دی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شکر ہے سندھ کی پولیس تھی ہنسی مذاق میں بات اڑ گئی، اگر اسلام آباد یا پنجاب کی پولیس ہوتی تو بچہے کا وجود ہی ختم ہوگیا ہوتا۔

فرحت نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آمین تو کہہ دیتے بچے نے آپ کی ہدایت کے لیے ہی دعا مانگی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ