بھارت کی ایک غلطی اس کو زبردست سبق سکھا دے گی، علما و مشائخ

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان علماو مشائخ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی، عسکری،  نظریاتی اور اخلاقی طاقت رکھتا ہے اور بھارت کی ایک غلطی اس کو زبردست سبق سکھا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا بھارت کو فنٹاسٹک ٹی کا طعنہ، اس بار مختلف تواضع کی دھمکی

جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطا الرحمان اور دیگر علما اور مشائخ نے کہا کہ بھارت علما اور عوام کی خاموشی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھے۔

علما نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی پاسداری قانونی، شرعی اور اخلاقی بھی ہے اور پاکستان ایٹمی، عسکری، نظریاتی اور اخلاقی طاقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے اس ناروا اقدام پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: وہ لمحات جب بھارت کو پاکستان کے خلاف سبکی کا سامنا کرنا پڑا

ان کا کہنا تھا کہ علما تمام تر اختلافات کو بھلا کر قومی بیانیے پر یک زباں ہو جائیں۔

علما نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کو ملک کے دفاع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کوئی الٹا قدم اٹھا کر تو دیکھے اس کو نتائج کا پتا چل جائے گا۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی بھاری تعداد بھارت میں موجود ہے وہ اس جنگ میں پاکستان کی طرف ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اترپردیش، حیدآباد دکن کے مسلمان بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت