عمران خان چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوں بعد میں جتوانے والا کوئی نہیں ہو گا، مریم نواز

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ الیکشن جلد ہوں کیوں کہ بعد میں الیکشن جتوانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

’انکا ایک گینگ ہے جس میں کرپٹ ترین لوگ ثاقب نثار، مظاہر نقوی، جنرل فیض حمید شامل ہیں اور عمران خان انکا سرغنہ ہے۔ آج دو روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے تو کس کو الزام دینا ہے؟ صرف اکیلا عمران خان نہیں، پورا گینگ اس کا ذمہ دار ہے۔‘

مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کے دوران خطاب میں کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 35 ہزار روپے مختص کی ہے۔ لیکن میں یہ بات آگے پہنچاؤں گی کہ کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی جائے۔

’نواز شریف نے اپنے دور میں مزدور کے لئے آٹے کی قیمت 35 اور چینی 50 روپے سے زیادہ نہیں ہونے دی لیکن آج ملکی ترقی میں صرف ایک شخص حائل ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ سے نواز شریف کی حکمرانی کے سال نکال تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں۔‘

مریم نوازکے مطابق کسی کو توسیع چاہیئے تھی کسی کو وزیر اعظم بننا تھا جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ یہاں ایک سازش سمجھنے کی ضرورت ہے۔

’جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اس بات کو سوچنا ہوگا کہ اسمبلی توڑی کیوں گئی، پرویز الہی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتا تھا، عمران خان نے اسمبلی توڑی، پھر بھانڈا خود پھوڑا، کہتا ہے مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اسمبلی توڑو۔‘

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سنا ہے آج  فتنہ مزدور کے لئے لاہور میں ریلی نکال رہا ہے، اسکو کہوں گی کہ تم ریلی نہ نکالو، ملک کے خلاف سازش بند کر دو مزدور خوشحال  ہو جائے گا۔ یہ شخص خود کو سیاسی لیڈر کہتا ہے، لیڈر اپنے کارکنوں اورعوام کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں اور یہ گھر سے نکلتے ہوئے بالٹی سر پر رکھ کر نکلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا آج یہ پہلا لیبر ونگ کا اجلاس ہے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ مسلم لیگ ن کا اتنا مضبوط لیبر ونگ ہے۔ اس ونگ کو اور زیادہ متحرک کریں گے ملک کے کونے کونے تک اسکو پہنچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز