پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات علاقے مین تیز آندھیوں کے سبب پیش آئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سولر پلیٹیس گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان
دوسری طرف جمعرات کو اسلام آباد اور راؤلپنڈی میں بھی شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔
طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔