مودی حکومت حواس باختہ، وفاقی وزیر عطاتارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حواس باختہ ہوکر مودی حکومت نے پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا گیا ہے، عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی بے نقاب کیا۔ ان کی اس واضح اور مؤثر مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکام نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) بلاک کردیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا تھا۔ یہ وہی چینل ہے جہاں وزیراعظم کی تقریریں، بیانات اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق ویڈیوز جاری کی جاتی تھیں۔ پاکستان نے اس اقدام کو اظہارِ رائے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

بھارت نے وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے ہیں، علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت نے بند کردیے ہیں،بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے

بھارت کے یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت اپنی ریاستی پالیسیوں پر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتا اور پاکستان کے خلاف محض پراپیگنڈا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp