بھارت نے پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بلاک کردیا۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بھارتی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بلاول بھٹو سے ڈرتے ہیں، اور یہ اس اقدام سے ثابت بھی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مودی حکومت حواس باختہ، وفاقی وزیر عطاتارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
ترجمان سریندر ولاسائی نے کہاکہ مودی بزدل دشمن ہے، بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہاکہ بھارت حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، اور وہ سچ نہیں سننا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سچ بولنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے اس دوران جہاں پاکستان کے نیوز چینلز پر اپنے ملک میں پابند عائد کی ہے، وہیں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔