پاکستانی قوم ایک ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، امیر مقام

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر لمحہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے جس تیزی سے پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، وہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنا اور اس کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم شروع کرنا، بھارتی بدنیتی اور پرانے طرز عمل کا واضح ثبوت ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت گزشتہ 77 برس سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، جہاں نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبۂ حریت کمزور نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: ہماری قوم کراچی سے خیبر اور لاہور سے لاڑکانہ تک متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں، معاشی بدحالی اور عالمی سطح پر گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لے رہا ہے۔ تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کا ہر فرد سپاہی کی طرح ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ نے مشترکہ آواز میں پیغام دیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر بھارت نے جارحیت کی تو شکست اس کا مقدر ہو گی، چاہے ایک مودی ہو یا 100، پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکتا، افواج پاکستان مستعد ہیں اور قوم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں، ایک مقصد رکھتے ہیں، اور دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس سے بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘