پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈیا نے جنگی ڈرل اور بلیک آؤٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کی انتظامیہ نے بدھ کے روز شام 7 بجے پٹنہ سمیت ریاست کے 7 شہروں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچنے کی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی، صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے
اس دوران 10 منٹ کے لیے ان شہروں میں بجلی کی ترسیل بند کرکے بلیک آؤٹ کی مشق کی جائے گی جبکہ بلیک آؤٹ سے قبل فضائی حملوں کا سائرن بجاکر شہریوں کو خبردار کیا جائے گا۔
بھارتی حکام کے مطابق یونین ہوم منسٹری نے بھارت کے 244 اضلاع میں اس طرح کی مشقوں کا حکم دیا ہے جن کا مقصد شہری آبادی کو جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
مشقوں کے دوران شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی روشنی کا استعمال نہ کریں، کھڑکیوں کو ڈھانپیں اور موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں، اس دوران ایرجنسی گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام گاڑیوں کو روکا جائے گا۔