وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے نہتے بچوں، خواتین اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا ڈرون مار گرایا، جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
میری وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس وقت میں کسی سیاست دان پر تنقید نہ کروں اور متحد ہو کر دشمن کو ایک زبان ہو کر بتائیں کہ ہم تمہیں ایسا جواب دیں گے جو تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی : وزیر اطلاعات عطا تارڑ@TararAttaullah @Wabbasi007 pic.twitter.com/DNIaVEx9PQ
— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، اتحاد کا ہے۔ میری وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ میں اس وقت کسی سیاسی مخالف پر تنقید نہ کروں۔ ہمیں ایک زبان ہو کر دشمن کو پیغام دینا ہو گا کہ تمہیں ایسا جواب دیں گے جو تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کھلی ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے لیکن پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔