بھارت کی جانب سے رات پاکستان پر بزدلانہ حملے کے ردعمل میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی بھرپور کارروائی جاری ہے، بھارت کو بھاری نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ کر دیں
ذرائع کے مطابق دشمن کی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کی زد میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خاکی ٹیکری پوسٹ کو پاکستانی آرٹلری نے تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قبل ازیں لائن آف کنٹرول، بٹل سیکٹر میں دشمن کی دھرمسل 1 اور 2 پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر کےمقابل بھارتی فوج کی شاہپور 3 پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔