پاکستان کے بھارتی حملے کے جوابی وار پر بھارتی پنجاب میں ’سکھ پاک فوج کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ اور ’ہندوستان مودی مردہ باد‘ کے بینر لگ گئے ہیں۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج دہشتگرد ہندوستان کی حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا اور ایک مسجد پر بھی بمباری کی، جس میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے پیغام میں بتایا کہ آج پاکستان کے ساتھ لڑنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پنجاب میں دشمیش کالج فریدکوٹ کے نوجوانوں نے کالج میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، نوجوانوں نے لکھا کہ سکھ پاکستان آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاکستان کے بھارتی حملے کے جوابی وار پر بھارتی پنجاب میں " سکھ پاک فوج کو خوش آمدید کہتے ہیں " اور "ہندوستان مودی مردہ باد " کے بینر لگ گئے ۔ pic.twitter.com/69Gh396mCy
— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی پنجاب کے سکھ کھڑے ہیں، وہاں ہندوستان، مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگے ہیں۔’مودی حکومت ہمیشہ رہائشی آبادیوں پر حملہ کرتی ہے، 1984 میں سری درباد صاحب پر انڈیا نے حملہ کیا، شہید جنرل 15 والا اور ان کے ساتھیوں نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور نشانے پر انداگاندھی آئی تھیں‘
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ آج کا حکمران نریندر مودی کہتا ہے کہ گھر میں گھس کے ماریں گے، آج بھارت نے پاکستان میں مسجد پر حملہ کیا ہے، تو اس کے ذمہ دار نریندر مودی، امیت شاہ، راجناتھ، جے شنکر اور اجیت ڈوول ہیں، اس حملے کی اسلامک جوابدہی بنتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ، اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان بدلا کیسے لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھ فارجسٹس گلوبل خالصتان ریفرنڈم کے لیے پرامن جہدوجہد کررہی ہے،سکھ فار جسٹس ان 5 بندوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے نہ صرف پاکستان پر حملے کے لیے بلکہ امریکا، کنیڈا، یوکے اور آسٹریلیا میں دہشتگردی کے لیے بھی ان کو قانونی دائرے میں لائیں گے، نریندر مودی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
View this post on Instagram
ایک اور ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ آج بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ہے، پاکستان کی فوج کے لیے بڑا موقع ہے کہ فیروز پور، امرتسر رات کو خالی ہوجائے گا،
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان آرمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ فوجی ٹینکوں پر خالصتان کے جھنڈے لگا کر پاک فوج کے ساتھ مل کر خالصتان بنائیں گے، دہلی کو خالصتان کا مرکز بنائیں گے۔
اس کے علاوہ لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا، اور نریندر مودی کے پوسٹر کو پاؤں میں روندا گیا۔
سکھ فار جسٹس کے انسٹاگرام پیج پر اس احتجاج کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔