بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو مار گرایا ہے۔
روزنامہ دی ہندو کی جانب سے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد ہٹا لی۔
فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی ہم تصدیق کررہے ہیں کہ کیا واقعی پاکستان کی جانب سے ایک سے زیادہ رافیل مار گرائے گئے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔