بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل فائر کرنے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کا رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی مشیران نے گزشتہ رات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل فائر کرنے اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
بھارت کی جانب سے میزائل فائر کرنے کے نتیجے میں پاکستان کے 31 معصوم شہری شہید ہوگئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی جہاز مار گرائے اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔