پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابط میں رہیں۔

یاد رہے کہ اس قبل آج ہی کے روز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے
کراچی لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل تھا۔
دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی،لاہور،سیالکوٹ ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بند ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت پر سیاسی قیادت کا شدید ردعمل، پاک فوج کو بروقت اور مؤثر جواب پر خراجِ تحسین
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، شارجہ، دبئی، مدینہ، مسقط اور جدہ سے لاہور کی پروازوں کو کراچی لینڈ کروایا گیا، اسی طرح دبئی سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو کوئٹہ میں اتار گیا، جبکہ راس الخیمہ سے لاہور کی غیرملکی پرواز کوواپس راس الخیمہ بھیج دیا گیا۔