بھارتی جارحیت کیخلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ کارروائی جاری۔
پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی۔
کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔