رافیل طیارے لیموں اور مرچوں کی پوجا کے بعد تباہ، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی تھی جس پر ایک صارف نے ویڈیو میں تباہ شدہ رافیل کی تصویر لگائی کہ اتنی پوجا کے بعد بھی بھارتی رافیل طیاروں کا کیا حشر ہوا وہ پاکستانی افواج کے ہاتھوں تباہ ہو گئے۔

ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا ہمیں محظوظ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

ایک ایکس صارف بے رافیل طیاروں کی تباہی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کا موئے موئے ہو گیا ہے۔

احمر نے طنزاً لکھا کہ ’نواں وافیل لیا سی شریکاں دی نظر لگ گئی‘۔

یاد رہے کہ جب اکتوبر 2019 میں انڈیا نے رافیل طیارے خریدے تھے تو اس وقت انڈیا کے دفاع راج ناتھ سنگھ نے طیارے پر پوجا کی تھی۔

انڈین وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp