سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اُن کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام برادر ممالک ہندوستان پر دباؤ ڈالیں، وزیر اعظم کی سعودی سفیر سے گفتگو
اپنے دورہ پاکستان میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔
مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام اور پوری خطے کے لیے مفاد میں ہے۔