ہم اس وقت ڈرون حملے کی زد میں ہیں، اور بہت سے لوگ اس جدید جنگی حربے سے ناواقف ہیں۔ کچھ لوگ ڈرون کو میزائل سمجھ رہے ہیں۔ یہ صورت حال دنوں، ہفتوں، یا مہینوں تک بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مارگرائے جانیوالے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟
اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔
– جب آپ آسمان میں عجیب و غریب آوازیں سنیں تو آپ جہاں بھی ہوں کوشش کریں کہ خود اس سے پوشیدہ رکھیں۔
– گھر کے اندر رہیں اور باہر جانے سے گریز کریں۔
– انجانی اور اجنبی چیزوں سے دور رہیں۔
آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
– یہ ڈرون (ہیرون، ہارپی، ہیروپ) اسرائیل میں بنائے گئے جنگی سازوسامان ہیں۔
– ان کا پتہ لگانا اور روکنا مشکل ہے۔
– یہ ڈرون جانی اور مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مضبوط ایئر ڈیفنس سسٹم کیساتھ پاکستان نے اب تک 77 بھارتی ڈرونز گرا دیے
واقعات کی اطلاع دینا
– اگر آپ ڈرون سے متعلق کسی بھی واقعے کا مشاہدہ کرتے ہیں، تو براہ کرم اسے درج ذیل کوائف کے ساتھ رپورٹ کریں:
– درست ویڈیو فوٹیج
– واقعہ کی تاریخ، وقت اور مقام
– تصاویر (اگر ممکن ہو)
محفوظ اور چوکس رہیں
جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر ڈرون سے متعلق یہ معلومات کو اپنے خاندان، دوستوں اور کمیونٹی میں شیئر کریں۔