سمندر میں 2 مہینے تک بھٹکنے والے ملاحوں کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔

ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید

نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔

ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی سمت کھو دی۔

ملاحوں کو زندہ رہنے کے لیے مچھلیاں پکڑ کر کھانا پڑا جبکہ پانی کے لیے انہیں بارش اور بعض اوقات سمندر کے پانی پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp