پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے اسکولوں میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب دونوں ملکوں میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسکول بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان

پنجاب میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور بحفاظت واپس پہنچنے میں بھی کامیاب رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp