چاہت فتح علی خان کا ملی نغمہ جاری ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔

انہوں نے یوٹیوب اور انسٹاگرام  پر اپنے نئے نغمے ’میرے وطن میرے چمن‘ کی 4 منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ جس پر صارفین مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘۔

ایک ایکس صارف نے چاہت فتح علی خان نے نئے نغمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوانوں کا جذبہ ختم کرنے والا گانا ہے۔

حرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ یہ نغمہ سننے کے بعد انڈین فوج نے پاکستان سے کہا آئندہ بم مار دینا لیکن یہ ٹارچر مت دینا۔

حسن خان نے سوال کیا کہ انڈیا نے ہمارا پائلٹ چھوڑ دیا کیا؟

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے قبل بھی مختلف گانوں کے ری میک جاری کرتے رہے ہیں، انہوں نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گانے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، اس گانے کو پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp