’بھارتی رافیل کو تباہ کرنے والا جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا تھا‘، مریم نواز کی ویڈیو وائرل

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ رافیل ایک فرانسیسی جہاز ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا، اور آج آپ کے جے ایف تھنڈر نے اسے گرایا، اور جے ایف 17 تھنڈر کو نواز شریف نے بنایا تھا۔

مریم نواز کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے مریم نواز پر تنقید کی گئی کہ رافیل طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے نہیں بلکہ J10 C نے گرایا نے گرائے تھے اور یہ نواز شریف نے نہیں بنائے۔

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ اگر کسی کو نہیں معلوم کہ جے ایف17  تھنڈر کس نے بنایا تھا تو وہ بھی سن لیں آج۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے اتفاق فاؤنڈری میں بنائے تھے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر نواز شریف کی جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور  مریم نواز پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’بے شرم نالائق پھر شروع ہوگئے،جاہلو کچھ اور ڈھونڈو، واہیات بے سروپا تنقید کے لیے۔ یہ دیکھو پھر چلو پھر پانی بھی ڈھونڈ لینا‘۔

آفتاب احمد گورایہ نے عظمیٰ بخاری کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف -17 تھنڈر طیارے کا MOU بی بی شہید نے 1995 میں سائن کیا تھا اور پاکستان میں اس کی پیداوار کا آغاز پیپلزپارٹی کے دور میں 2008 میں ہوا اور پہلا پاکستانی ساختہ طیارہ بھی پیپلزپارٹی ہی کے دور میں 2009 میں پاک فضائیہ کے حوالے ہوا۔

طارق متین نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بی بی اول تو رفال پاکستان ائرفورس  نے گرایا تھا دوم جے ٹین سی نے گرایا جو عمران خان کے دور میں پاکستان لایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف تھنڈر کی ٹیکنالوجی پاکستان نواز شریف دور میں آئی ( یہ ان کا کریڈٹ ہے ) جو چین نے بنایا تھا۔ آئے بڑے میاں صاحب انجینئر

ایک ایکس صارف نے مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات نہ جے ایف 17 تھنڈر کو پتہ تھی نہ نواز شریف کو‘۔

شمس خٹک نے لکھا کہ پہلی بات رافیل JF 17 تھنڈر نے نہیں J10 C نے گرایا دوسری بات JF 17 تھنڈر کے بنانے میں نواز شریف کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھی بھی نہیں دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے ۔نالائق چٹے انپڑ پنجاب پہ مسلط کر دیے گئے ہیں ٹک ٹاکر فرماتی ہیں کہ جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا ہے ۔اس پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ کیا۔ پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔ ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت