ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ‘میچ ونر’ بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے خواہاں

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو قومی ٹی20  سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

جیو سپر کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2025 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں حال ہی میں باہر کیے جانیوالے ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی20 سیریز میں نئے چہروں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیسن طویل مدتی منصوبوں میں قومی ٹی20  اسکواڈ میں اس سینیئر جوڑی کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

بابر اور رضوان کو پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20  سیریز کے لیے ڈراپ کر دیا گیا تھا، یہ فیصلہ قومی سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا تھا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی صرف ایک سیریز کے بعد ٹی20  کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد سلمان علی آغا نے مختصر ترین فارمیٹ میں کھیلی جانیوالی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر میں سلیکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی تاکہ ٹیم کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر پاتے؟

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دراصل بابر اور رضوان دونوں کی تکنیک کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ وہ زیادہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنائیں۔

ایک نجی گفتگو میں، مائیک ہیسن نے مبینہ طور پر بابر اور رضوان کی جوڑی کو ’میچ ونر‘ کھلاڑی قرار دیا ہے، جنہیں اگر صحیح کردار دیا جائے، تو وہ اب بھی کھیل کا پانسہ بدلنے والی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان کی اگلی ٹی20  اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف 5 میچوں کی ہوم سیریز ہے، جو اس ماہ کے آخر میں فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟

تاہم، بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کا اثر ڈومیسٹک کرکٹ پر پڑا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل 10 کو معطل کر دیا گیا تھا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز اب 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے شیڈول میں تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا آغاز ابتدائی طور پر 25 مئی کو شیڈول تھا، تاہم اسی دن پی ایس ایل 10 کا فائنل متوقع ہے، جو ممکنہ طور پر اس 2 طرفہ سیریز کو کیلنڈر پر مزید آگے بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘