پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔

پشاور زلمی اچھی کوشش کے باوجود 238 رنز کا ہدف مکمل نہ کرسکی اور، لیکن 5 وکٹوں اور 20 اوورز میں 214 بناسکی۔

کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینےکے بعد کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کرگئی ہے جبکہ یہ اس ایونٹ میں ان کی 5ویں کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز

جیمز ونس نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر  86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد نبی 26 رنز بناسکے۔

بین میک ڈرموتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پلیئنگ الیون

پشاور زلمی: محمد حارث، صائم ایوب، بابراعظم، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب اور علی رضا۔

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر، بین میک ڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ میں اب تک 21 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سے پشاور زلمی نے 15 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے، جبکہ کراچی کنگز 6 میچز میں فتحیاب ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp