مسلح افواج کے سربراہان نے شاہد آفریدی کی کس بات پر تعریف کی؟

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یوم تشکر کی تقریب میں بہترین تجربہ ہوا، ہمارے سارے ہیروز وہاں موجود تھے۔

شاہد آفریدی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، ہم نے پورے پاکستان کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہماری تعریف کی اور کہا کہ ہم آپ کو سن رہے تھے جس طرح آپ لوگ سامنے آکر بات کررہے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تقریب میں اسکولوں کے بچے اور دوسرے سیلیبریٹیز بھی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خوشی کا سماں تھا، سارے مثبت تھے اور سب کہہ رہے تھے کہ اب ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp