قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے گلستان بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان بازار میں ہونے والے دھماکے میں کئی دکانیں گر گئیں، اور آگ لگ گئی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp