معروف گیت نگار جاوید اختر اکثر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ متعدد پاکستانی فنکار ان کے دوغلے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر پاکستان میں مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت واپس جا کر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔
حال ہی میں جاوید اختر ایک بار پھر اپنے پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اگر ان دونوں فریقوں میں سے اگر کوئی بھی مجھے گالی دینا بند کر دے تو میں پریشان ہونے لگوں گا کہ میں نے کیا غلطی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاویر اختر جہنم میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ وجہ بتا دی
انہوں چُبھتے ہوئے لہجے میں کہا ایک فریق مجھے کافر کہہ کر جہنم کی نوید سناتا ہے تو دوسرا فریق مجھ پر ’جہادی‘ ہونے کی بھپتی کستا اور مجھے پاکستان جانے کا مشورہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس پاکستان یا جہنم میں سے کسی ایک میں جانے کا اختیار ہو تو میں جہنم میں جانا پسند کروں گا۔
جاوید اختر کے اس بیان پر پاکستان میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستانی مشہور شخصیات جیسے مشی خان، عمران عباس، ژالے سرحدی اور شرمیلا فاروقی نے بھی اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے اپنے لیے بالکل ٹھیک جگہ کا انتخاب کیا ہے وہ ان کے لیے بہترین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آنے کی کوشش مت کریے گا نہ ہی آپ کو کوئی بلائے گا اور ان لوگوں کو اپنے ساتھ جہنم میں لے کر جائیے گا جو آپ کے قدموں میں بیٹھ کر آپ کے قصیدے پڑھ رہے تھے۔
View this post on Instagram
اداکار عمران عباس نے کہا کہ چاہے وہ جہنم کا انتخاب کریں یا نہ کریں، جانا تو انہیں وہیں ہے، فرق صرف یہ ہوگا کہ وہ شاید اکانومی کلاس کی سب سے نچلی سیٹ پر ہوں گے۔ ہم نے انہیں بزنس یا فرسٹ کلاس کا پروٹوکول دیا تھا، ورنہ وہ کسی اور درجے کے حقدار بھی نہیں تھے۔
بلال قریشی لکھتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ جہنم میں جائیں وہ بھی رافیل میں بیٹھ کر۔
سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے جاوید اختر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں جانا ہو وہاں کی تیاری تو کرنی پڑتی ہے نا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عاصم محمود نے جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے آپ کی یہ دلی مراد جلد پوری ہو اور انشاء اللہ آپ وہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور ’فیض فیسٹیول‘ جیسے ادبی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد وہ کھل کے پاکستان کے خلاف سامنے آئے تھے۔