خوف و ہراس کے باعث جھنگ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو جہلم ویلی واپسی پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سہولیات کے فقدان نے حالات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں دو بڑے حادثات پیش آئے۔ ایک افسوسناک واقعہ چناری کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 11 افراد پانی میں جا گرے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے، کچھ کی جان بچ گئی، جبکہ چند زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں حافظ قرآن حسینین کاظمی بھی شامل تھے۔ جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں