’کتے بھونکیں تو انہیں جواب نہیں دینا چاہیے‘، شاہد آفریدی کا تنقید کرنے والوں کو جواب

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔ میرے لیے یہ ملک سب کچھ ہے اور اس ملک کے لیے میں اور میرا خاندان آخری حد تک کھڑا رہوں گا۔ جس نے جو بات کرنی ہے وہ کرے، میرے لیے یہ ملک ہی سب کچھ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے پاک فوج کے حق میں بیانات دیتے اور اظہار یکجہتی کے لیے کبھی لائن آف کنڑول اور کبھی واہگہ بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا تھا اور یادگارہ شہدا پر حاضری دی تھی۔ جس پر کئی صارفین جہاں ان کے حق میں بیانات دیتے نظرآئے وہیں ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے ان کا موازنہ وہاب ریاض سے کیا جو لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے سڑک پر چلنے والے موٹرسائیکل سواروں پر پانی اچھالتے اور پھر لانگ بوٹ پہنے برساتی پانی میں ادھر ادھر جاتے دکھائی دیے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ وہاب ریاض کی سڑک پر کھڑے پانی میں واک کرنے والی ویڈیوز پیچھے رہ گئیں۔ ’زیرو پر پکوڑے‘۔

شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی سے پاکستانی عوام اوراپنی فیملی کی جانب سے لیپا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، اگر انڈیا نے دوبارہ سے جارحیت کی کوشش کی تو اسی طرح بھرپورجواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp