’کون سا نشہ استعمال کرتے ہیں‘، ڈمی طیارے استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مذاق بن گئے

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج کی ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا اتنا بدحواس ہوچکا ہے اور اس نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ انڈین میڈیا  نے اب دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان پر حملوں کے دوران ڈمی طیارے استعمال کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اینکر یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کہہ رہا تھا کہ ہم نے بھارت کے 6 فائٹر طیارے گرا دیے لیکن بھارت نے پاکستان کو کنفیوژ کرنے کے لیے کھلونا فائٹر بھیجے تھے جو دیکھنے میں بالکل اصلی لگتے ہیں اور پاکستان کو لگا کہ انہوں نے رافیل گرا دیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ آفتاب خان نیازی لکھتے ہیں کہ ان سب کو بھی پتہ ہے کہ پاکستان نے 6طیارے گرائے ہیں ویسے بتا نہیں رہے۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ آج نہیں ہنسے تو پھر ہنسنے کا موقع نہیں ملے گا۔

ارسلان عباسی نے لکھا کہ ڈمی تک آ گئے ہیں اصلی رافیل طیاروں تک بھی آئیں گے کہ پاکستان نے وہ گرائے ہیں۔

حبیبہ نے انڈین اینکر کی ویڈیو پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ واہ کیا کامیڈی ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ انڈیا کو یہ بتانا بہت دیر سے یاد آیا ہے کیونکہ پہلے یہ والی ویڈیوز نہیں بنی ہوں گی۔

ایک صارف نے کہا کہ ایسی خبریں چلا کر انڈیا دنیا میں اپنا مذاق بنا رہا ہے۔

ثاقب اعظم نے طنزاً کہا کہ یہ چھوٹے ڈرون تو ہماری عام عوام نے فوج کے ساتھ مل کر گرائے ہیں۔

طلحہ احمد نے سوال کیا کہ انڈینز کون سا نشہ استعمال کرتے ہیں جو ایسے دعوے کر رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انڈیا نے ابھی تک ہار نہیں مانی اور اتنے دنوں بعد یہ کہانی گھڑ لی ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ کو پھیلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟