وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے ان کی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے انکی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ھے۔ وہ قومُ کے محسن ھیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ھیں ۔اور وہ تا ابد زندہ اور پائیندہ رہتے ھیں۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 20, 2025
خواجہ آصف نے کہاکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو نے اپنے شاہینوں کے ہمراہ نہ صرف وطن کی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ دشمن کے طیاروں کا شکار کھیلا اور ان کی فضاؤں کو ویران کردیا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بڑے بڑے نامی گرامی طیارے کٹی پتنگوں کی مانند زمین پہ گرے، ان کی خدمات کا مدت عہدہ کے بعد جاری رہنا قوم کا ان کی بہادری اور کامیابی کا اعتراف ہے، قوم ان کی احسان مند ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔