پاک بھارت کشیدگی: عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے لیے دفتر خارجہ کی طرف سے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں وفد کے ارکان اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے مابین کشیدگی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر سیرحاصل بحث بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے پاکستانی وفد میں کون کون شامل ہے؟

اس 8 رکنی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں عالمی برادری کو پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کرنا ہے۔

اس وفد کی سربراہی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کررہے ہیں جب کہ ان کے علاوہ حکمران اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اس اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔

وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو کے علاوہ سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمان شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز سے انجینیئر خرم دستگیر اور مصدق ملک جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سابق سیکریٹری خارجہ اور سابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سمیت سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp