فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، اور بالخصوص سویلین و عسکری شہدا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی قوم اور ان بہادر مرد و خواتین کے نام ہے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار (بنیان مرصوص) بن کر وطن کا دفاع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp