معرکہ بنیان المرصوص کے تناظر میں بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائی کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو ناقابل معافی جرم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دستیاب شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ حملہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کی ایما پر کیا، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی
انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی اس دکھ کی گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بزدلانہ حملے کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں جو خون بہایا گیا، اُس کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے اور دنیا کو اس کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھارت سے جواب طلب کریں۔