امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں سمندری ریسکیو رز نے 1.5 پاؤنڈ سے زیادہ ڈیڈھ پونڈ کائی اور گونگھوں سے ڈھکے ایک کچھوے کو ریسکیو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھگوڑا کچھوا ساڑھے 3 سال بعد ملا تو کتنا فاصلہ طے کر چکا تھا؟
کیپ ہیٹراس نیشنل سی شور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ریسورس مینجمنٹ ٹیم کو پھنسے ہوئے نابالغ کچھوے کے بارے میں کال موصول ہوئی، جس کے بعد رریسکیو ٹیم کچھوے کو نارتھ کیرولائنا ایکویریم میں سی ٹرٹل اسسٹنس اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر لے آئی۔
View this post on Instagram
ری ہیب ٹیم نے کچھوے کو صاف کرنا شروع کردیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھوا بارناکلز، الجی(ڈیڈ پونڈ کائی)، گونگھوں اور دیگر سمندری جانداروں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کچھوے کے جسم سے 1.5 پاؤنڈ سے زائد گونگھوں کو نکالا جو دیگر جانداروں کی سطح پر رہتے ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایکویریم کے ہاتھوں میں محفوظ، سبز کچھوا پہلے سے زیادہ فعال نظر آرہا تھا اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔