اسلام آباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک 

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ منگل کو راولپنڈی کے معروف علاقے فیض آباد میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان جمعرات کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے، پولیس پارٹی اس حملے میں حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ارکان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی پر لے جارہی تھی، گینگ کے ٹھکانے پر پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس کو اپنی طرف آتے دیکھ کر چاروں طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور بروقت رسپانس کے باعث محفوظ رہی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار دونوں خطرناک ڈکیت شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت