قربانی کا جانور خریدنے میں معاون ایپلیکیشن

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قربانی کے جانور کی عمر اور صحت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی نوجوان نے ایپلیکیشن تیار کر لی۔

عید الاضحیٰ پر یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ کہیں مہنگے داموں ناقص جانور نہ خرید لیا جائے۔ تجربہ کار لوگ تو اچھا جانور لے لیتے ہیں لیکن نوجوانوں کو جانوروں کی بیماری سمجھنا تو دور دانتوں کا بھی علم نہیں ہوتا کہ دو دانت کے جانور کی پہچان کیا ہوگی، یا  متعلقہ جانور قربانی کے لائق ہے بھی یا نہیں؟

اس ضرورت کے پیش نظر آج سے 3 برس قبل کراچی کے نوجوان نے ’اینیمل پاسپورٹ‘ کے نام سے ایک ایپلیکشن لانچ کی تھی جس میں ابتدائی طور پر جانور کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنایا گیا تھا جو ایک جانور کا دوسرے جانوروں سے مختلف تھا اور اس کا فائدہ یہ تھا کہ جانور چوری نہیں ہوگا۔

لیکن اگلے برس اسی نوجوان نے اس ایپلیکیشن کو مزید وسعت دی اور اس میں جانوروں کی عمر معلوم کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا۔ تیسرے سال اس ایپلیکشن میں جانور کی صحت یا بیماری کا فیچر بھی ڈال دیا گیا ہے تا کہ یہ معلوم کرنا آسان ہو کہ  جانور میں کوئی بیماری تو نہیں۔ اس ایپلیکشین کے بانی ڈاکٹر سید امید کا کہنا ہے کہ اگلے سال ہماری کوشش ہے کہ جانور کے وزن اور قیمت سے متعلق بھی فیچر لیکر آئیں تا کہ شہریوں کو قربانی کا جانور یا عام دنوں کے جانور خریدنے میں آسانی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟

ویڈیو

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ