امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے گریز کی ہدایت
سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا، بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی، جس سے بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پروان چڑھے، اسی طرح مالدیپ میں ’انڈیا آؤٹ‘ تحریک کامیاب ہوئی اور وہاں کی حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی۔
سی ایف آر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ ہے، بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا ہے، اسی طرح سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دیا ہے، جو بھارت کی سفارتی شکست کا ایک اور محاذ ہے۔