قومی کرکٹرز بھی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر خاموش نہ رہ سکے، ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بیشتر علاقے اس برس شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی اس شدت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافے نے انھیں مزید پریشان کر رکھا ہے۔ ہر کوئی یہ سوال پوچھتا نظر آتا ہے کہ دن میں کتنے گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

ایسے میں قومی کرکٹرز بھی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر خاموش نہ رہ سکے اور سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ نے لکھا کہ 14 گھنٹوں میں سے 11 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاباش اسے جاری رکھیں۔

پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے اس پوسٹ پر کافی وقت گزر جانے کے بعد ان سے سوال کیا کہ کیا لائٹ آ گئی ہے؟

ایک صارف نے قومی کھلاڑی کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سولر لگوا لیں جس پر جواب دیتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ ’کنڈا لگائے کوئی اور ان کا ایکسٹرا بل بھی ہم دیں اور سولر بھی ہم لگائیں تو کے الیکٹرک کس مرض کی دوا ہے پھر۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ہر جگہ یہی حال ہے اور انہیں 11 گھنٹوں سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp