پشاور جوڈیشل کمپلیکس: برقعہ پوش شخص کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکسں میں پولیس کی حراست میں پیشی کے لیے لائے گئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ حساس علاقے خیبر روڈ پر جوڈیشنل کمپلیکس  کے باہر  پیش آیا، جہاں زیر حراست ملزم کواس وقت جان لیوا فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب پولیس انہیں گاڑی سے اتار کر جوڈیشل کمپلیکس لا رہی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ خاتون کے لباس میں ملبوس برقعہ پوش ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے زیر حراست ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس افسرنے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔’ملزم کو ہتھکڑی لگی تھی اور پولیس عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے لا رہی تھی۔‘

پولیس نے فائرنگ کرنے والا ملزم کی شناخت زبیر خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست مقتول ملزم کو بڈھ بیر پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد موقع پر گرفتار کیے گئے ملزم کا دعوٰی تھا کہ اس نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ چکا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی