ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مذہب سے قطع نظر اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نفرت انگیزی، متعصبانہ اقدامات اور ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں نشانہ بنایا جانا عالمی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب برداشت سب سے اہم ہے، سیاسی مفادات کے لیے مذہب کی بنیاد ہر نفرت عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔














