بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی جنگ، عید قرباں سے قبل متعدد پابندیاں عائد

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔

بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’مودی سرکار کھوکھلے بھاشن نہ دے‘، راہول گاندھی نے 3 سوالات پوچھ لیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بھارتی آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی منظم کوشش کا حصہ ہیں۔

مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی کوئی نئی بات نہیں۔ ہر سال عید قرباں کے موقع پر ایسے ہی متنازع اقدامات دیکھنے میں آتے ہیں، جن کا مقصد صرف ایک مذہبی اقلیت کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔

کھلی جگہ پر نماز پر پابندی اور قربانی کے حق کی پامالی، مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ سمجھی جا رہی ہے، جہاں ہندو تیوہاروں پر کھلی چھوٹ اور مسلم عبادات پر قدغن معمول بن چکا ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوپی حکومت کی یہ پالیسیاں نہ صرف فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں بلکہ خطے میں اقلیتوں کے لیے گہرے خطرات کا پیش خیمہ بھی بن سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب’دیکھا جنھیں پلٹ کے‘ شائع ہوگئی

خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ

کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

ویڈیو

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

ہمت اور محنت کی مثال: پشاور کی خاتون کا کامیاب آن لائن شہد بزنس

جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے