بلوچستان: مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہو گی جبکہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق:
23 جون: ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری ہوگا۔
24 سے 27 جون: امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
28 جون: امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی۔
30 جون تا 2 جولائی: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
3 تا 8 جولائی: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔
9 تا 11 جولائی: اپیلوں پر فیصلے ٹریبونل کرے گا۔
12 جولائی: نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔
14 جولائی: امیدوار نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔
15 جولائی: انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
3 اگست: پولنگ کا انعقاد ہوگا۔
6 اگست: انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام مراحل شفافیت اور بروقت مکمل کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

سیاحتی ویزے پر سخت پابندیاں، پیدائش کے لیے امریکا سفر کرنے والوں کے لیے وارننگ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں