موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافے کو بھتہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے یہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 50 فیصد اضافے کا کوئی جواز نہیں، یہ قابل مذمت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے  بصورت دیگر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔

یہ اقدام پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ایک غیر سیاسی شخصیت کو سنجیدہ نوعیت کی ذمہ داریاں دینے کی کلاسیکل مثال ہے۔ ایک حقیقی سیاسی نمائندہ شخصیت کے لیے عوام کی فلاح و بہبود پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

اس اضافے کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وزارت مواصلات ایسے شخص کے پاس ہے جو پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہے  اور این ایچ اے وزارت مواصلات کے ماتحت اتی ہے۔

مزید پڑھیے: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، وفاقی حکومت سے جواب طلب

اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کے لیے این ایچ اے نے لوگوں کے استحصال کا فیصلہ کیا ہے جو قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے  ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت میں غیر ترقیاتی اسکیموں کے لیے بہت بڑے فنڈز مختص کیے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال  پچھلے سال کی نسبت زیادہ قرضے لیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی ایگزیکٹو کمیٹی میں اس عوامی مسئلے پر اظہار خیال کر کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی