پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے عید الاضحیٰ سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے جن میں ملک بھر میں جانوروں کی کھالوں کے نرخ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع
ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحیٰ 2025 کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً 6.98 ملین جانور قربان کیے جائیں گے۔
اس سال ملک بھر میں 30 لاکھ گائیں، 1680 بھینسیں، 34 لاکھ 65 ہزار بکرے، 4 ہزار 250 بھیڑیں اور 13 ہزار 635 اونٹ قربانی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ایسوسی ایشن کا تخمینہ ہے کہ عید کی قربانیوں کے ذریعے 6.35 بلین روپے سے زائد مالیت کی کھالیں تیار کی جائیں گی۔
جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں
گائے کی کھال 1775 روپے میں فروخت ہوں گی۔ بھینس کی کھال 1680 روپے، بکرے کی کھال 446 روپے، بھیڑ کی کھال 47 روپے اور اونٹ کی کھال 578 روپے میں فروخت ہوگی۔
مزید پڑھیے: قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
قربانی کے جانوروں کی سرگرمیوں میں یہ اضافہ پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی سہارا دیتا ہے۔
ایسوسی ایشن نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ذمے داری سے کھالیں عطیہ کریں اور زیادہ سے زیادہ معاشی اور سماجی فائدے کو یقینی بنانے کے لیے کھالوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔