ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی، جس کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی علاقوں جن میں وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، وہاں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں بشمول بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان — میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر جمعرات 12 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہِ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کردیے گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:
منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہے گا، دن کے وقت شدید گرمی اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

پنجاب:
دونوں روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک، جبکہ دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ:
موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، خصوصاً میدانی علاقوں میں، جبکہ تیز و گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔

خیبرپختونخوا:
بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ دیر، چترال اور گردونواح میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان، باقی صوبے میں شدید گرمی متوقع ہے۔

بلوچستان:
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک، تیز و گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

گلگت بلتستان:
شام یا رات کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔

کشمیر:
منگل اور بدھ دونوں روز کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور خود کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی