کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح موسمیاتی تبیدیلیاں پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ہر جگہ گرمی کی شدت میں سال بہ سال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور وقت پر بارشوں کا نہ ہونا اور ہونا تو پوری شدت کے ساتھ ہونا بھی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے شہر بھی کرہ ارض کے گرم ترین شہروں کی ٹاپ فہرست میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد ایک 2 نہیں بلکہ 7 ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان

 پاکستان کے 7 شہر ایسے ہیں جو کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں شامل ہوچکے ہیں۔

ایک بین الاقوامی موسمیاتی کمپنی کے مطابق یہ شہر شدید درجہ حرارت تک پہنچ چکے ہیں جو انہیں دنیا بھر میں گرمی کے ریکارڈ کے ٹاپ حصے میں رکھتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ یہ رینکنگ آگے پیچھے ہوتی رہتی ہے۔ یہ ریڈنگ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی وقت کی ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک اپنا وعدہ پورا کریں، وزیراعظم

ڈیرہ اسماعیل خان میں کھجور کے باغات

ڈیرہ اسماعیل خان دنیا کے گرم ترین مقام کے طور پر سرفہرست ہے جہاں درجہ حرارت 48.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

جیکب آباد کا وکٹوریا ٹاور

اس کے پیچھے جیکب آباد ہے جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں شامل دیگر پاکستانی شہروں میں سبی، بہاولنگر، جہلم، ملتان اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

سبی اور بہاولنگر دونوں میں درجہ حرارت 47.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جہلم، ملتان اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل