اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی حملوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیلی فضائی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح  خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

پاکستان کا ایران سے اظہار یکجہتی

نائب وزیراعظم نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور برادر ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین یہ ٹیلی فونک رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا  ہے جب اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے شہروں تہران، تبریز، اصفہان، نطنز اور فردو سمیت مختلف علاقوں میں واقع جوہری مراکز اور دیگر اہم حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل