سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: ’اسرائیلی جارحیت میں امریکا بھی شامل‘

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی اجلاس میں ایران کے مندوب امیر سعید ایراوانی نے امریکی حکومت پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا اسرائیل کے اقدامات کا شریک کار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیخلاف خطرے کی موجودگی تک کارروائی جاری رہے گی، ایران

ایرانی مندوب نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ہاتھ ہمارے شہیدوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی نے خطے میں عدم استحکام کو فروغ دیا ہے اور ایران کے خلاف ناجائز پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی امریکہ ہے جس نے ہمارے عظیم سائنسدان جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے شہیدوں کا خون امریکی پالیسیوں کے خلاف ایک مستحکم مزاحمت کی علامت ہے۔ سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائے

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کو نہ صرف ممکن بنایا بلکہ انہیں سپورٹ بھی کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اس رجیم کی حمایت کرتے ہیں، جن میں امریکا سرِ فہرست ہے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس معاملے اسرائیل کو مدد فراہم کر کے، وہ ان جرائم کے اثرات کے ذمہ دار ہیں۔

امریکی ردعمل

ایرانی الزامات کے جواب میں امریکی نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ واشنگٹن حملوں میں براہِ راست ملوث نہیں ہے، اور ایران سے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری رکھے گا، کیونکہ امریکی حکام نے ایران کو ’عاقلانہ رویہ اختیار کرنے‘کا مشورہ دیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایران کی الزامات کی تردید کی اور خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی لڑائی کو بڑھانے لگا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایران کی قانونی اور سیاسی کوشش

ایران نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے گا۔

ایران مطالبہ کر رہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اس میں ملوث فریقین کے خلاف مناسب اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp