مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، یہ پیشگوئی ایک ابتدائی ورکنگ پیپر میں کی گئی ہے، جو متعلقہ حکام نے 16 جون سے مؤثر ہونے والے 15 روزہ جائزے سے قبل تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1.12 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، مٹی کے تیل یعنی کیروسین آئل کی قیمت میں 4.13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ

تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کرے گی، یہ جائزہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کی تبدیلی اور ملکی ٹیکس ایڈجسٹمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

موجودہ قیمتیں

حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں پیٹرول کی قیمت میں محض 1 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔

عوام پر اثرات

اگرچہ پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافہ معمولی ہے، لیکن ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کے ممکنہ اثرات زیادہ گہرے ہوں گے۔ ڈیزل کا استعمال ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں اضافہ لاجسٹک اخراجات اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ خریداری کی صلاحیت کو کم کر سکتا ہے اور کاروباری شعبے کی لاگت بڑھا سکتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی